وزیر اعظم محمد نواز شریف کی وطن واپسی پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم کو بوسہ دیا

منگل 19 اپریل 2016 22:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 اپریل۔2016ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم کو بوسہ دیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی لندن سے واپسی پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر خوش آمدید کرتے ہوئے وزیر اعظم کو گلے ملتے ہی گردن پر بوسہ دیا ہے جس سے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے خوشی کا اظہار کیا ہے یاد رہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف گزشتہ چند دنوں سے طبیعت کی ناسازی کے باعث لندن میں مقیم تھے ۔