وزیر اعظم نواز شریف لندن میں طبی معائنہ کرانے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

پارٹی کا اہم اجلاس کللب کرلیا، پانامہ لیکس کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے امور زیر بحث آئینگے‘ ذرائع

منگل 19 اپریل 2016 22:47

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اپریل۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف لندن میں طبی معائنہ کرانے کے بعدوطن واپس پہنچ گئے ۔ وزیراعظم کا طیارہ نور ائیر بیس پر لینڈ کیا جہاں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، معاونین خصوصی طارق اور آصف کرمانی نے ان کا استقبال کیا ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے لندن میں نجی ہسپتال سے اپنے ضروری میڈیکل ٹیسٹ کرائے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے پارٹی کا اہم اجلاس کل بدھ کے روز اسلام آبادمیں طلب کرلیا ہے جس میں پارٹی کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزراء شریک ہوں گے ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء وزیر اعظم کو ان کی ملک میں عدم موجودگی کے دوران جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے سیاسی و مذہبی جماعتوں اور سپریم کورٹ بار کے صدر سے ہونے والی ملاقاتو ں بارے آگاہ کرینگے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پانامہ لیکس کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے بھی امور زیر بحث آئیں گے۔