قاتلانہ حملہ کرنے والی لڑکی کےحق میں جج کا تاریخی فیصلہ ۔ جرمانہ بھی خود ہی ادا کرنے کی پیش کش کردی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 20 اپریل 2016 02:34

قاتلانہ حملہ کرنے والی لڑکی کےحق میں جج کا تاریخی فیصلہ ۔ جرمانہ بھی ..

ایک برطانوی جج کو جیسے ہی معلوم ہوا کہ نوجوان لڑکی نے اس شخص پر حملہ کیا تھا جو اسے بچپن میں جنسی طور پر ہراساں کرتا تھا، اس نے نوجوان لڑکی کو جیل بھیجنے سے انکار کر دیا اور اس پر ہونے والا جرمانہ خود ادا کرنے کی پیش کش کر دی ۔
جج جوناتھن ڈرہم ہال کیو سی نے 15سالہ لڑکی کو نہ صرف رہا کر دیا بلکہ اس پر لازمی جرمانہ عائد کرنے سے بھی انکار کر دیا۔

جج نے15سالہ لڑکی کو کہا کہ اگر کوئی آپ کو جرمانے پر مجبور کرے تو یہ میں ادا کروں گا۔
اس سے پہلے براڈفورڈ کراؤن کورٹ کو بتایا گیا کہ لڑکی نے ملک کے نظام انصاف نے مایوس ہو کر خود ہی بدلہ لینےکا فیصلہ کیا۔ جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کےمجرم نے لڑکی کی زندگی برباد کردی۔ جج نے لڑکی کو کہا کہ آپ کو جیل بھیجنا شرم کی بات ہوگی۔

(جاری ہے)


لڑکی ،جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، نے 14سال کی عمر میں سبزی کاٹنے والے چاقو سے اس 56سالہ شخص پر حملہ کر دیا تھا، جو اسے 8سال کی عمر میں جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔ مجرم جیل سے چھوٹنے کے بعد بھی اس لڑکی کو مذاق کا نشانہ بناتا رہا۔ نظام انصاف سے مایوس ہوکر لڑکی نے سبزی کاٹنے والا چاقو اٹھایا اور زیادتی کرنے والے کے گھر پہنچ گئی، وہاں جا کر اس نے زیادتی کرنے والے سےکہا کہ وہ اسےقتل کرنے آئی ہے، یہ کہہ کر اس نے چاقو سے اس پر حملہ کر دیا۔بعد میں اس نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے اقدام قتل کے تحت اسے گرفتار کر لیا۔
جج نے لڑکی کو رہا کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔