کچاجمال میں چھوٹوگینگ کیخلاف آپریشن، 200 افراد نے ہتھیار ڈال دئے،حتمی تصدیق کا انتظار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 اپریل 2016 11:07

کچاجمال میں چھوٹوگینگ کیخلاف آپریشن، 200 افراد نے ہتھیار ڈال دئے،حتمی ..

راجن پور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 اپریل 2016ء): کچا جمال میں چھوٹو گینگ کے خلاف سکیورٹی فورسز کا آپریشن تاحال جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران چھوٹو گینگ کے 200 ملزمان نے سکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دئے ہیں جبکہ چھوٹو گینگ کی جانب سے اغوا کیے گئے پولیس اہلکاروں کو بھی بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ تاہم اس خبر کی سکیورٹی ذرائع اور پاک فوج کی جانب سے حتمی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اپنے ایک بیان میں ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ چھوٹو گینگ سے رہا ہو کر 24 پولیس اہلکار فوج کے پاس پہنچ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ چھوٹو گینگ کے خلاف کچا جمال کے علاقہ میں آپریشن گذشتہ تین ہفتوں سے جاری ہے جس میں پولیس، رینجرز اور پاک فوج حصہ لے رہے ہیں۔ تاہم آپریشن ختم ہونے ، چھوٹو گینگ کے ملزمان کے ہتھیار ڈالنے اور مغوی پولیس اہلکاروں کی رہائی سے متعلق متضاد اطلاعات موصول ہو رہی ہیں تاہم پاک فوج یا کسی باوثوق ذرائع سے ان تمام خبروں کی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔