مردان خود کش حملے کا مقدمہ درج ، تحقیقات جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 اپریل 2016 11:32

مردان خود کش حملے کا مقدمہ درج ، تحقیقات جاری

مردان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 اپریل 2016ء): گذشتہ روز مردان میں ایکسائز آفس پر ہونے والے خود کش حملے کا مقدمہ اے ٹی سی تھانے میں درج کر لیا گیا ہے، جبکہ تحقیقات میں پیش رفت ہونا ابھی باقی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دھماکے کے حملہ آور کے جسمانی اعضا ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوادئے گئے ہیں۔ حملہ آور کے فنگر پرنٹس بھی شناخت کے لیے نادرا کو بھجوا دئے گئے ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق تین مختلف مقامات سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے حملہ آور کی واضح تصویر حاصل کر لی گئی ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز مردان میں ایکسائز آفس پر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 15 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔