پاکستان کپ میں کل سندھ اور بلوچستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی

بدھ 20 اپریل 2016 11:58

پاکستان کپ میں کل سندھ اور بلوچستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پاکستان بین الصوبائی ون ڈے کرکٹ کپ میں جمعرات کو ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں سندھ اور بلوچستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سندھ کی ٹیم کی قیادت کریں گے ۔کھلاڑیوں میں خرم منظور، سمیع اسلم، محمد وقاص، شعیب مسعود، خالد لطیف، فواد عالم، سعد علی، سرفراز احمد، عماد وسیم، انور علی، بلال آصف، محمد عامر، سہیل خان، رمان رئیس اور انڈر 19کے کھلاڑی حسن خان اور آل راؤنڈر حسن محسن شامل ہیں۔

بلوچستان ٹیم کی قیادت قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کریں گے جبکہ کھلاڑیوں میں اظہر علی، اویس ضیاء، رمیض راجہ جونیئر، بابر اعظم، عمر اکمل، شاہد یوسف، محمد حسن، محمد نواز، سہیل تنویر، جنید خان، بلاول بھٹی، عمر گل، اسامہ میر، سعید اجمل اور انڈر 19کے عمران خان اور لیفٹ آرم اسپنر غلام حیدر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کی ٹیمیں 22 اپریل کو مد مقابل ہوں گی۔

23 اپریل کو سندھ اور اسلام آباد کی ٹیمیں میچ کھیلیں گی۔ 24 اپریل کو خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی ٹیمیں مد مقا بل ہوں گی۔ پنجاب اور اسلام آبادکے درمیان 25 اپریل کو میچ ہوگا۔ 26 اپریل کو ریسٹ ہوگا۔ 27 اپریل کو سندھ اور خیبر پختونخوا کی ٹیموں کے مابین میچ ہوگا۔ 28 اپریل کو بلوچستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں میچ کھیلیں گی۔ 29 اپریل کو پنجاب اور سندھ کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی۔ 30 اپریل کو ریسٹ ہوگا۔ ٹورنامنٹ کی پہلی دو ٹیموں کے مابین یکم مئی کو فائنل میچ کھیلا جائے گا