ویسٹ انڈیز لیجنڈز پینل اراکین کا کرکٹ بورڈ کو تحلیل کر کے عبوری کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ

بدھ 20 اپریل 2016 11:59

ویسٹ انڈیز لیجنڈز پینل اراکین کا کرکٹ بورڈ کو تحلیل کر کے عبوری کمیٹی ..

جمیکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) ویسٹ انڈیز لیجنڈز پینل کے اراکین نے کرکٹ بورڈ ڈبلیو آئی سی بی کو تحلیل کر کے عبوری کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں منعقدہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں ویسٹ انڈیز کی کامیابی کے بعد دونوں پارٹیوں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آئے اور کئی کرکٹرز نے ملکی بورڈ حکام کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

گیری سوبرز، ویون رچرڈز اور اینڈی رابرٹس پر مشتمل لیجنڈز پینل نے کیری کوم کرکٹ پینل کی سفارشات پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈبلیو آئی سی بی کو فوری طور پر تحلیل کر کے ہر چیز نئے سرے سے شروع کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ پینل نے ڈبلیو آئی سی بی کی حالت زار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملکی کرکٹ کو ترقی و فروغ حاصل ہو تاہم موجودہ صورتحال میں یہ ممکن نہیں لگتا اسلئے بورڈ کے اسٹرکچر میں تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :