قطر کو فٹ بال کیلئے کینسر قرار دینے والے اہلکار بری کر دیئے گئے

بدھ 20 اپریل 2016 11:59

قطر کو فٹ بال کیلئے کینسر قرار دینے والے اہلکار بری کر دیئے گئے

دوحہ /زیورخ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) جرمن فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق صدر تیو سوانسیگر کو عدالت نے قطر کے خلاف بیان دینے کے الزام سے بری کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انھوں نے کہا تھا کہ قطر فٹ دنیائے بال کے لیے کینسر کی حیثیت رکھتا ہے۔سوانسیگر نے جو 2012 تک جرمنی کے فٹ بال ادارے کے سربراہ رہے، گذشتہ برس ایک پبلک براڈ کاسٹر ادارے پر یہ بیان دیا تھا کہ 2022 کے ورلڈ کپ کی میزبانی قطر کو دینے کے فیصلے پر دوبارہ غور کیا جانا چاہیے۔

قطر کی فٹ بال ایسوسی ایشن نے ان کے اس بیان پر ایک مقدمہ دائر کیا تھا کہ یہ بیان ان کے ملک کی اجتماعی توہین ہے تاہم جرمنی کی ایک مقامی عدالت نے فیصلہ سنایا کہ اگرچہ یہ بیان جارحانہ ہے مگر جرمنی کے قانون کے مطابق سوانسیگر اپنے بیان کے الفاظ تبدیل کرنے یا اسے نہ دہرانے کیلئے پابند نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

سوانسیگرکا موقف تھا کہ انھوں نے کبھی قطر کے لوگوں کی توہین نہیں کی۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب اتنے بڑے پیمانے پر سکینڈل کی بات ہوتی ہے تو یہ ایک واضح تنقید ہے۔تیو سوانسیگر کے مطابق جرمنی کی ایک ریاست ہیسن کے نصف جتنے اس ملک میں انتہائی گرمی ہے، وہاں سفر کرنا آسان نہیں، وہاں انسانی حقوق کی پامالی ہوتی ہے اور وہاں ورلڈ کپ کا انعقاد ایک مذاق ہے۔ انھوں نے کہا تھا کہ میں مایوس ہوں کہ جرمنی سمیت تمام اہلکاروں نے اس فیصلے کو قبول کیسے کر لیا۔

متعلقہ عنوان :