شاہ رخ خان کی حالیہ ریلیز فلم فین نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے

یلیز کے پہلے ہی دن وہ 2016 میں سب سے زیادہ کمانے والی فلم بھی بن گئی

بدھ 20 اپریل 2016 12:18

شاہ رخ خان کی حالیہ ریلیز فلم فین نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) شاہ رخ خان کی حالیہ ریلیز فلم فین نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے اور ریلیز کے پہلے ہی دن وہ 2016 میں سب سے زیادہ کمانے والی فلم بھی بن گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق جب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک فین نے شاہ رخ سے پوچھا کہ ان کے بیٹے نے فلم دیکھ کر کیا کہا تو شاہ رخ نے بتایا ابرام نے فلم کو بہت انجوائے کیا اور وہ مسلسل یہی کہے جارہا تھا اتنے سارے پاپا، اتنے سارے پاپا ‘ انھوں نے بتایا کہ ابرام فلم کا اختتام دیکھ کر تھوڑا ڈسٹرب ہوگیا تھا کیوں کہ اس کے پاپا بہت شدید لڑائی کر رہے تھے اس لیے ابرام پریشان ہوگیامنیش شرما کی ہدایات میں بننے والی فلم فین میں شاہ رخ خان نے سپر اسٹار آریان کھنہ اور ان کے فین گورو کا کردار ادا کیا امریکی جریدے فوربس کے مطابق پاکستان میں ایک اندازے کے مطابق شاہ رخ خان کی اس نئی فلم نے پہلے دن لگ بھگ 2 کروڑ روپے کمائے تھے۔

متعلقہ عنوان :