ابوظہبی میں وارنر برادرز تھیم پارک کی تعمیر کا اعلان

منصوبے کا اعلان تعمیراتی کمپنی میرال ایسٹ منیجمنٹ اور وارنر برادرز نے مشترکہ طور پر کیا

بدھ 20 اپریل 2016 12:21

ابوظہبی میں وارنر برادرز تھیم پارک کی تعمیر کا اعلان

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء)متحدہ عرب امارات نے ایک ارب ڈالر کی لاگت سے ابوظہبی میں وانر برادرز تھیم پارک کے منصوبے کا اعلان کردیا ۔ یہ تھیم پارک معروف سپر ہیروز اور کارٹونز سے آراستہ ہوگا جن میں بگز بنی ،اسکوبی ڈوسے کر بیٹمین اور سپر مین شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

منصوبے کا اعلان تعمیراتی کمپنی میرال ایسٹ منیجمنٹ اور وارنر برادرز نے مشترکہ طور پر کیا ۔تھیم پارک کی تعمیرکے پہلے مرحلے میں 2018 تک وانر برادرز کے برانڈڈ ہوٹل کا ابوظہبی کے جزیرہ یاس پر افتتاح کیا جائیگاجہاں پر پہلے ہی فارمولا ون ریس ٹریک ،فراری ورلڈ امیوزمنٹ پارک اور وٹر پارک موجود ہے