ایس ای سی پی نے کلئیرنگ ہاوس کے ریگولیشن کا مسودہ جاری کردیا

بدھ 20 اپریل 2016 12:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اپریل۔2016ء) سکیورٹیز ایند ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے کلئیرنگ ہاوس کے ریگولیشنز کا مسودہ عوامی آراء کے لئے جاری کردیا ہے۔ سکیورٹیز ایکٹ 2015 کے تحت بنائے گئے ریگولیشن کا مسودہ ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ دلچسپی رکھنے والے افراد پندرہ دن کے اندر ان ضوابط پر اپنی آراء اور تجاویز سے کمیشن کو آگاہ کر سکتے ہیں۔

سکیورٹیز ایکٹ کی شرئط کے مطابق ، کلئیرنگ ہاوس ریگولیشن ایک کلئیرنگ کمپنی کے قیام کی منظوری، کمپنی کے امور ، اس کے فرائض ، ذمہ داریوں کے ضوابط کا کلئیرنگ کمیٹی قائم کرنے کے لئے معلومات کی فراہمی ،آڈٹ اور اکاونٹس کے معاملات ،ڈائریکٹرز، چیف ایگزیکیوٹیوآفیسر، چیف ریگولیٹری آفیسراور چیف رسک آفیسرکی تقرری کے لئے طریقہ کار متعین کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ان ریگولیشن میں، سکیورٹیز ایکٹ 2015 کی شرائط کے مطابق، کلئرنگ ہوعس قائم کرنے کے لئتے کم از کم مالی وسائل کی حد میں مناسب اضافہ تجویز کیا گیا ہے جبکہ کلئیرنگ کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے کلئرنگ ہاوس کی شراکت داری کی شرح کو بھی متعین کیا گیا ہے۔ ان ریگولیشن کے تحت دیگر فرائض کے علاوہ کلئیرنگ ہاوس سیٹلمنٹ گارنٹیڈ فنڈز کو قائم کرنے ، متوقع دیوالیہ کی صورت میں انشورنس کے حصول، ایک مناسب رسک مینیجمنٹ سسٹم کو نافذ کرناے اور معلومات اور ڈیٹا کی حفاظت کے لئے بھی ذمہ دار ہوں گے۔ کلئیرنگ ہاوسز کو تنازعات کے حل اور سرمایہ کاری کی شکایات کے حل کے لئے بھی مناسب انتظامات کرنے ہوں گے۔