دبئی : رہائشی اپارٹمنٹس کے کرایوں میں نمایاں کمی، 90 روز میں 2200 یونٹس ریلیز کر دئے گئے
سمیرا فقیرحسین بدھ 20 اپریل 2016 12:41
دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 اپریل 2016ء):دبئی میں رہائشی اپارٹمنٹس کے کرایوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے، یہی وجہ ہے کہ گذشتہ 90 روز کے دوران 2200 یونٹس کو ریلیز بھی کر دیا گیا ہے۔ گذشتہ برس کے مقابلے میں رواں برس کے پہلے چوتھائی حصے میں دبئی کے رہائشی مارکیٹ میں قریباً 2 ہزار 2 سو یونٹس کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 2016ء کی رپورٹ کے مطابق رہائشی اپارٹمنٹس کے کرایوں میں سہ ماہی بہ ساماہی 3 فیصد جبکہ ولاز کے کرایوں میں ایک فیصد اضافہ ہوا ہے۔
جبکہ سال بہ سال کی بنیاد پر دونوں کرایوں میں 5 فیصد تک کی کمی واقع ہوئی ہے۔ قیمت کی بنیاد پر رپورٹ میں بتایا گیا کہ رہائشی مارکیٹ نچلی سطح پر پہنچ رہی ہے جبکہ سال بہ سال ریڈن سیلز انڈیکس میں 10 فیصد کمی ہوئی۔ البتہ جنرل رینٹل انڈیکس میں بتدریج 5 فیصد کمی ہوئی۔(جاری ہے)
کرایوں کی سالانہ قیمت کے مطابق 10 فیصد اپارٹمنٹس اور 11 فیصد ولاز کے لیے ریکارڈ کی گئی۔
رواں برس کی پہلی ساماہی میں 2 ہزار 2 سو نئے یونٹس (اپارٹمنٹس، ولاز،ٹاؤن ہاؤسز) کے بعد ہاؤسنگ یونٹس کی مجموعی تعداد 4 لاکھ، 58 ہزار 5 سو پر جا پہنچی ہے۔ جے ایل ایل مینا کے ریسرچ سربراہ کا کہنا ہے کہ بہت سے عناصر رہائشی مارکیٹ کو نچلی سطح پر لا رہے ہیں۔ ایک طرف ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت بھی متحدہ عرب امارات کی رئیل اسٹیٹ پر اثر انداز ہو رہی ہے، جبکہ دوسری جانب تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی بھی رئیل اسٹیٹ پر اثر انداز ہو رہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.