گلوکارہ راگنی نے اپنا نیا گانا ” یاد آئیں گے “ مکمل کر لیا ، عنقریب آن ائیر کیا جائے گا

بدھ 20 اپریل 2016 12:45

گلوکارہ راگنی نے اپنا نیا گانا ” یاد آئیں گے “ مکمل کر لیا ، عنقریب ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) گلوکارہ راگنی نے اپنا نیا گانا ” یاد آئیں گے “ مکمل کر لیا ۔ گزشتہ روز مقامی سٹوڈیو میں گلوکارہ راگنی نے موسیقار وقار علی کی موسیقی میں اپنا گانا ریکارڈ کروایا جس کے بول ” یاد آئیں گے “ ہیں ۔

(جاری ہے)

اس گانے کی شاعری ایس کے خلش کی ہے۔ راگنی اپنے نئے گانے کو عنقریب آن ائیر کر دیں گی ۔ علاوہ ازیں راگنی نے پی ٹی وی کے مارننگ شو میں بھی شرکت کی اور میزبان جگن کاظم کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا کا ایک گانا عنقریب ریلیز ہونے والا ہے جو میرے پرستاروں کو ضرور پسند آئے گا۔