ٹینس میچ فکسنگ سکینڈل،نک لنڈھل قصوروار ثابت ہونے کے باوجود جیل جانے سے بچ گئے

بدھ 20 اپریل 2016 13:13

ٹینس میچ فکسنگ سکینڈل،نک لنڈھل قصوروار ثابت ہونے کے باوجود جیل جانے ..

سڈنی ۔20 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 اپریل۔2016ء) آسٹریلیا کے سابق پروفیشنل ٹینس پلیئر نک لنڈھل میچ فکسنگ اسکینڈل میں قصوروار ثابت ہونے کے باوجود جیل جانے سے بچ گئے۔

(جاری ہے)

لنڈھل پر 2013ء کے دوران میچ فکس کرنے کا الزام تھا۔ لنڈھل سڈنی برووڈ کورٹ میں پیش ہوئے جہاں پر ان کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے ان پر ایک ہزار آسٹریلین ڈالرز جرمانہ عائد کیا۔ لنڈھل نے فوری طور پر جرمانہ عائد کیا جس کی وجہ سے وہ جیل کی ہوا کھانے سے بچ گئے۔