55ویں قومی امیچورگولف چیمپئن شپ کل لاہور میں شروع ہوگی

بدھ 20 اپریل 2016 13:13

55ویں قومی امیچورگولف چیمپئن شپ کل لاہور میں شروع ہوگی

لاہور ۔20 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 اپریل۔2016ء) 55ویں قومی امیچور گولف چیمپئن شپ کل جمعرات سے گولف ڈیفنس رایا گولف اینڈ کنٹری کلب لاہور میں شروع ہوگی ۔ ڈائریکٹر میڈیا خواجہ پرویز سعید نے صحافیوں کو بتایا کہ چار روزہ چیمپئن شپ میں مینز نیشنل چیمپئنز ٹائٹل، لیڈیز چیمپئنز ٹائٹل، انٹرنیشنل ٹیم میچ اور انٹر ایسوسی ایشن ٹیم میچ ایونٹس شامل ہیں۔

چیمپئن شپ میں افغانستان، ایران، بنگلہ دیش اور پاکستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پاکستان کی اے ٹیم میں غصنفر محمود اور احمد بیگ جبکہ بی ٹیم میں عاشق حسین اور ندیم اسلم شامل ہیں۔ افغانستان کی اے ٹیم میں نور محمد فضل، عبدل الوحید سرواری بی ٹیم میں محمد نادر محفوظ اور شمس الدین شامل ہیں۔ ایران کی ٹیم میں فرحاد، ریزا پور حسینی اور حسینی شاہی ویندا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کی ٹیم میں عبیدالحق، محمد فرہاد اور محمد راسل شامل ہیں۔ انٹرایسوسی ایشن ٹیم ٹائٹل میں سندھ، پنجاب، فیڈرل، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ لیڈیز کے مقابلوں میں پنجاب پولیس کی شہزادی گلفان، لاہور جمخانہ کی مریم خان، راولپنڈی کی طاہرہ نذیر اور چیمپئن غزالہ یاسمین شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کمیٹی کے سربراہ مینجر جنرل (ر) طارق سلیم اور اراکین میں برگیڈیئر (ر) نیئر، برگیڈیئر (ر) شاہد وہاب راؤ اور مینجر خالد محمود شامل ہیں۔ خواجہ پرویز سعید کے مطابق غیر ملکی ٹیموں نے گزشتہ روز رایا گولف اینڈ کنٹری کلب میں پریکٹس کی۔ انہیں فول پروف سیکورٹی مہیا کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :