دوبئی ٹرام نے2016کی پہلی سہ ماہی میں1اعشاریہ3ملین مسافروں کو منزل تک پہنچایا‘دوبئی میٹروکے ذریعے50ملین لوگوں سے استفادہ حاصل کیا:دوبئی روڈاینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 20 اپریل 2016 13:22

دوبئی ٹرام نے2016کی پہلی سہ ماہی میں1اعشاریہ3ملین مسافروں کو منزل تک ..

دوبئی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20اپریل۔2016ء)دوبئی ٹرام نے2016کی پہلی سہ ماہی میں1اعشاریہ3ملین مسافروں کو منزل تک پہنچایااب اس منصوبے کو توسیع دی جارہی ہے اور اسے برج العرب سے مدینتہ جمیرہ اور مال آف تک ایمریٹس تک جوڑا جائے گا-فیز2میں ٹرام کے روٹ میں مزید5کلومیٹرکا علاقہ شامل کیا جائے گا-روڈاینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق دوبئی ٹرام کو2014کے اختتام پر شروع کیا گیا تھا جس میں 11ٹرام کو11کلومیٹرکے علاقے میں چلایا گیا تھا اور ہر کلومیٹر کے بعد سٹاپ دیا گیا -انہوں نے کہا کہ دوبئی میٹرو کی طرح دوبئی ٹرام بھی ایک انتہائی کامیاب منصوبہ ہے اور دوبئی کے رہائشیوں کے لیے ایک بہترین سفری سہولت ‘انہوں نے بتایا کہ دوبئی میٹروکے ذریعے50ملین لوگوں سے استفادہ حاصل کیا ہے نئے سال کے ابتدائی3ماہ کے دوران جوکہ ہماری کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے-انہوں نے بتایا کہ ہم الجدف سٹیشن سے گرین لائن کو مزید20کلومیٹرتک بڑھا رہے ہیں جس میں11نئے اسٹیشن بھی شامل ہونگے‘انہوں نے کہا کہ موجودہ گرین لائن کے18سٹیشن ہیں -گرین لائن کی طرح ریڈلائن کے توسیعی منصوبے کو بھی جلد شروع کردیا جائے گا- نئے روٹ کو ایکسپو2020سے نخیل ہاربر سٹیشن شیخ زیدروڈسے جوڑا جائے گا-