عمان کے ویزا تجدید کی فیس میں 125 ملین عمانی ریال اضافے کی تجویز
سمیرا فقیرحسین بدھ 20 اپریل 2016 13:31
عمان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 اپریل 2016ء): عمان کے لیے ویزا تجدید کی فیس میں 125 ملین عمانی ریال اضافے کی تجویز کی گئی ہے۔ عمان میں کام کرنے والے غیر ملکی افراد کے لیے ویزا تجدید کی فیس میں اضافے پر نظر ثانی کرنے کی تجویز بھی دائر کی گئی ہے۔ تجویز دینے والے مجلس شوریٰ کے ایک ممبر نے بتایا کہ نظر ثانی کی تجویز مجلس شوریٰ کے گذشتہ اجلاس میں ویزا تجدید کی فیس میں کم از کم 125 ملین عمانی ریال حاصل کرنے کی تجویز پر پیش کی گئی ہے۔
ٹائمز آف عمان کے مطابق تجویز جمع کروانے والے مجلس شوریٰ کے ممبر طافق الاواطی نے بتایا کہ اگر ویزا تجدید کے لیے موجودہ فیس کو 200 عمانی ریال سے بڑھا کر 300 عمانی ریال کر دیاجائے تو حکومت اس فیس سے اضافی 125 ملین عمانی ریال کما سکتی ہے۔(جاری ہے)
تجویز کے مطابق 300 عمانی ریال سے کم کمانے والے غیر ملکی کارکن ویزے کے تجدید کے لیے 300 عمانی ریال ادا کریں گے۔
جبکہ 300 عمانی ریال سے زائد کمانے والے غیر ملکی افراد ویزے کی تجدید کے وقت دو سال تک اپنی ماہانہ تنخواہ کا 3 فیصد ادا کریں گے۔ موجودہ وقت میں حکومت ویزے کی تجدید سے حاصل ہونے والی رقم سے 250 ملین عمانی ریال حاصل کرتی ہے۔ جبکہ اب ویزا تجدید کی فیس کو 200 عمانی ریال سے بڑھا کر 300 عمانی ریال کرنے سے اس رقم میں مزید 125 ملین عمانی ریال کا اضافہ ہو گا، اور زیادہ کمانے والے افراد سے ویزا تجدید کے عوض حاصل ہونے والی رقم سے حکومت کو مزید رقم حاصل ہو گی۔ اعداد و شمار اور معلومات کے قومی مرکز کے گذشتہ برس کے مارچ کے ڈیٹا کے مطابق عمان میں غیر ملکیوں کی تعداد 20 لاکھ 4 ہزار 820 پر پہنچ چکی ہے۔ پیش کی گئی تجویز کے مطابق اگر ایک غیر ملکی کی مجموعی ماہانہ تنخواہ ایک ہزار عمانی ریال ہے تو دو سال کی تنخواہ 24 ہزار عمانی ریال ہو جائے گی۔ جس سے اس تنخواہ کا 3 فیصد 720 ریال ہوگا، نئی تجویز کے مطابق ویزے کی تجدید کے لیے 300 عمانی ریال سے زائد ماہانہ آمدنی والے غیر ملکی افراد 720 عمانی ریال ادا کریں گے۔ مجلس شوریٰ کے ممبر کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے حکومت کو مزید ریونیو حاصل ہو گا۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.