یکم مئی سے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا امکان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 اپریل 2016 14:12

یکم مئی سے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا امکان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 اپریل 2016ء): یکم مئی سے عوام پر پٹرول بم گرانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق یکم مئی سے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 67 پیسے فی لٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔ جبکہ ہائی آکٹین ، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔