آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے رواں برس جنوبی افریقہ اور پاکستان سے ہونیوالی سیریز کا شیڈول جاری کردیا

بدھ 20 اپریل 2016 14:37

آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے رواں برس جنوبی افریقہ اور پاکستان سے ہونیوالی ..

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے رواں برس جنوبی افریقہ اور پاکستان سے ہونے والی سیریز کا شیڈول جاری کردیا ۔ شیڈول کے مطابق پہلے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز ہو گی جس میں تیسرا ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا تاہم جنوبی افریقی کرکٹرز اس حوالے سے تذبذب کا شکار ہیں اور انہوں نے پنک گیند سے فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلنے کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 3نومبر کو پرتھ میں، دوسرا ٹیسٹ 12سے ہوبارٹ میں جبکہ تیسرا ٹیسٹ ایڈیلیڈ میں 24نومبر سے ہوگا۔اس کے علاوہ آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ بھی تین ٹیسٹ اور 5ون ڈے میچز کے شیڈول کا اعلان بھی کردیا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 15دسمبر سے گابا میں ہوگا جو ڈے اینڈ نائٹ ہو گا جبکہ باقی دونوں ٹیسٹ میچز ڈے ہوں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 26دسمبر کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3جنوری سے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہو گا۔پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کے فوری بعد آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز ہو گی جس کے بعد کینگروز پاکستان کے خلاف 5ایک روزہ میچ کھیلیں گے اور پھر سری لنکن ٹیم آسٹریلیا میں 3ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔ پاکستان اور سری لنکا کے ساتھ شیڈول سیریز کے میچز کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :