اومان حکومت کا ٹیلی کمیونیکشین کے شعبے میں دوکمپنیوں کی اجارہ داری ختم کرنے کا فیصلہ‘نئی کمپنی کو لائسنس جاری کردیا گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 20 اپریل 2016 14:54

اومان حکومت کا ٹیلی کمیونیکشین کے شعبے میں دوکمپنیوں کی اجارہ داری ..

مسقط(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20اپریل۔2016ء) سلطنت اومان نے تیسری ٹیلی کمیونکیشن کمپنی کو لائسنس جاری کردیا ہے-ملک میں ٹیلی کمیونیکشن کے شعبے میں دوکمپنیوں نے اجارہ داری قائم کررکھی تھی جس کی وجہ سے حکومت کو زیادہ ریٹس کی وجہ سے تنقیدکا سامنا تھا -منسٹری آف ٹیلی کمیونکیشن اومان نے اگرچہ تیسری کمپنی کو لائنس جاری کیئے جانے کا اعلان کیا ہے مگر اس کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا-ٹیلی کمیونکیشن ریگولیٹری اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ اومان میں ٹیلی کمیونیکشن خصوصا موبائل فون سروسسزکے ریٹس دیگر عرب ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہیں اور لوگوں کی اس حوالے سے شکایات جائزہیں ‘حکام نے اس بات کا بھی اعتراف کیا ہے کہ پچھلے کئی سالوں سے مقابلے کی فضاءنہ ہونے اور دوکمپنیوں کی اجارہ داری نے حالات کو خراب کیا ہے-حکام کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت نئی کمپنی کم ریٹ پر بہتر اور معیاری سروسزفراہم کرئے گی-اومان ٹیلی کمیونکیشن نے2016کی پہلی سہہ ماہی میں 6.8فیصد کے حساب سے ترقی کی ہے اور201اعشاریہ6ملین ریال کمائے جبکہ 2015میں اس نے اسی دورانیے میں 188اعشاریہ7ملین ریال کمائے تھے-

متعلقہ عنوان :