شاہد آفریدی کی گورنر سندھ سے ملاقات

بدھ 20 اپریل 2016 15:16

شاہد آفریدی کی گورنر سندھ سے ملاقات

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اپریل۔2016ء) بوم بوم شاہد آفریدی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شاہد آفریدی نے کرکٹ اکیڈمی کھولنے کیلئے جگہ مہیا کرنے کی درخواست کی۔گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے بوم بوم کو کرکٹ اکیڈمی کیلئے جگہ دینے کی یقین دہانی کر ادی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق کپتان نے خصوصی بچوں کیلئے تعلیمی ادارہ کھولنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ گورنر کا کہنا تھا کہ علاقے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے نوجوانوں کو کھیل کی جانب راغب کرنے کیلئے کرکٹ اکیڈمی بنانے کا یقین دلاتے ہیں گورنر نے کھیلوں کے فروغ اور خصوصی بچوں کیلئے شاہد آفریدی کی خدمات کو بھی سراہا

متعلقہ عنوان :