حملے کا نشانہ پولیو ورکرز نہیں پولیس اہلکار تھے ۔ پولیو ایمرجنسی سیل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 اپریل 2016 15:36

حملے کا نشانہ پولیو ورکرز نہیں پولیس اہلکار تھے ۔ پولیو ایمرجنسی سیل

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 اپریل 2016ء): کراچی میں نامعلوم افراد کی جانب سے ہوئے فائرنگ حملے میں 7 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ ابتدائی طور پر یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ فائرنگ کا نشانہ انسداد پولیو ٹیم کو بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

البتہ پولیو کے ایمرجنسی سیل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فائرنگ کا نشانہ پولیو ورکرز نہیں بلکہ پولیس اہلکار تھے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ شہید پولیس اہلکاروں کی میتوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔