عوام کسی خوف کا شکار نہ ہوں،پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے والے بچ نہیں سکیں گے،واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے،رینجرز اور پولیس مشترکہ تحقیقات کرینگے،دہشتگرد ضرور پکڑے جائینگے۔ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 20 اپریل 2016 16:06

عوام کسی خوف کا شکار نہ ہوں،پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے والے بچ نہیں ..

کراچی( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔20اپریل۔2016ء) :ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہاہے کہ عوام کسی خوف کا شکار نہ ہوں پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے والے دہشتگردبچ نہیں سکیں گے،واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے،رینجرز اور پولیس مشترکہ تحقیقات کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نےجائے وقوعہ کے دورہ کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے جوانوں نے اپنے حق کا فرض ادا کیا ہے،دہشتگرد ضرور پکڑے جائینگے ۔

کئی واقعات ہونے سے پہلے ہی دہشتگردوں کوپکڑ لیا گیا۔انہوں نے عوام سے درخواست کی ہے کہ واقعے سے متعلق معلومات رینجرز اور پولیس کو فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہاکہ انسداد پولیو ٹیموں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔پولیس اہلکار پولیو ٹیم کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہوئے۔

متعلقہ عنوان :