حبیب بینک نے چین میں برانچ کے لئے لائسنس حاصل کر لیا
بدھ 20 اپریل 2016 16:35
اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 اپریل۔2016ء) پاکستان کا بڑا مالیاتی ادارہ حبیب بینک لمیٹڈ چین میں اپنی برانچ کھولے گا، اس مقصد کے لئے ایچ بی ایل نے لائسنس حاصل کر لیا ہے۔ حبیب بینک جنوبی ایشیا کا پہلا بینک ہے جسے چین میں اپنی برانچ کھولنے کی اجازت ملی ہے۔
(جاری ہے)
ایچ بی ایل شاہراہ ریشم اور پاکستان سرحد کے ساتھ واقع چینی صوبہ ژنجیانگ کے سب سے بڑے شہر ارومچی میں اپنی شاخ کھولے گا جو ابھرتا ہوا تجارتی اور کاروباری مرکز ہے۔
اس حوالے سے معاشی تجزیہ کار حمزہ کمال نے کہا کہ یہ بینک پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں سے استفادہ کر سکتا ہے کیونکہ یہ بینک پہلے ہی چین کے تجارتی اور کاروباری شعبہ میں اپنا مقام بن چکا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے تناظر میں حبیب بینک کے اس فیصلہ کو اہم قرار دیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس کی بلند سطح عبور کر گیا تھا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کیلئے فروخت کے دبائو سے تیزی مندی میں تبدیل ..
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
ایس ای سی پی نے پہلے ڈیجیٹل انشورنس کا لائسنس جاری کردیا
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا
-
ایس ای سی پی نے فرنٹ رننگ کے الزام میں دو افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرا دیا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان
-
آئی ایم ایف کی آئندہ سال پاکستان میں افراط زرکی شرح میں نمایاں کمی اورمجموعی قومی پیداوارمیں اضافہ کی پیشنگوئی
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2400روپے اضافہ ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100 انڈکس 60.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70483.66 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.