Live Updates

متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک میں روزمرہ کی ضروریات کی چیزوں میں50فیصد تک کمی کا اعلان‘ رعایتی نرخوں پر سبزیوں اور فروٹ کی خریداری پر 83فیصد سے بھی بچت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 20 اپریل 2016 16:43

متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک میں روزمرہ کی ضروریات کی چیزوں میں50فیصد ..

ابوظہبی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20اپریل۔2016ء) متحدہ عرب امارات نے رمضان المبارک میں روزمرہ کی ضروریات کی چیزوں میں50فیصد تک کمی کا اعلان کیا ہے-متحدہ عرب امارات کی وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق حکومت اس امرکو یقینی بنانے کے لیے کہ رمضان المبارک میں اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں 50فیصد تک کمی کی جاسکے کارپوریٹ سوسائٹیزاور دیگر اداروں کو 50ملین درہم سے250ملین درہم تک کی سبسڈی دی رہی ہے -کنزیومرپروٹیکشن ڈویژن کے ڈائریکٹرناشیم النعومی کا کہنا ہے کہ متوقع طور پر رمضان کا مقدس مہینہ جون کے پہلے ہفتے میں شروع ہوجائے گا لہذا اماراتی حکومت نے اس کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں -انہوں نے بتایا کہ بنیادی اشیاءکی فروخت کے لیے عارضی آﺅٹ لٹس بھی بنائے جائیں گے جہاں پر 83فیصد سے بھی زیادہ رعایتی نرخوں پر سبزیوں اور فروٹ کی خریداری کی جاسکے گی-انہوں نے کہا کہ ڈیمانڈکو پورا کرنے کے لیے سبزیوں اور فروٹ کی سپلائی کے معاہدے کرلیے گئے ہیں -انہوں نے بتایا کہ15سے20اشیاءپر مشتمل رمضان باسکٹ حسب سابق 100اور200درہم میں دستیاب ہوگی اس امرکو یقینی بنایا جائے گا کہ رمضان باسکٹ میں اتنی اشیاءخوردونوش ہوجوکہ 5افراد پر مشتمل خاندان کے لیے کافی ہو-انہوں نے خبردارکیا کہ رمضان المبارک میں حکومت کے طے شدہ نرخ نامے سے زیادہ قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :