آپریشن ضرب آہن کی کامیابی:چھوٹو گینگ نے غیرمشروط طور پر ہتھیار ڈال دیئے ہیں،چھوٹو گینگ کا سرغنہ غلام رسول عرف چھوٹو فورسز کی تحویل میں ہے،زیر تحویل تمام افرادسے تفتیش کی جائیگی،ملک میں تمام نوگوزیریاز کو ختم کردیاجائیگا،آرمی چیف نے کامیاب آپریشن پر مبارکباد پیش کی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 20 اپریل 2016 18:22

آپریشن ضرب آہن کی کامیابی:چھوٹو گینگ نے غیرمشروط طور پر ہتھیار ڈال ..

راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔20اپریل۔2016ء) :پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے چھوٹو گینگ کے خلاف کامیاب آپریشن کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹو گینگ نے غیرمشروط طور پر ہتھیار ڈال دیئے ہیں،چھوٹو گینگ کا سرغنہ غلام رسول عرف چھوٹو فورسز کی تحویل میں ہے،چھوٹو اور اس کے زیر تحویل تمام افرادسے تفتیش کی جائیگی،آرمی چیف نے کامیاب آپریشن پر مبارکباد پیش کی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آپریشن میں چھوٹو سمیت 13ڈاکو ہتھیار ڈال چکے ہیں۔جزیرے سے تمام مغوی افراد کو بھی حفاظت سے نکال لیا گیا ہے جبکہ تمام ڈاکوؤں کے اہلخانہ کو بھی جزیرے سے بحفاظت نکال لیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ تمام ڈاکوؤں کی گرفتاری تک علاقے کا مکمل گھیراؤ رکھا جائیگا،چھوٹو گینگ نے علاقے کو نوگوایریا بنا یا ہواتھا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں تمام نوگوزیریاز کو ختم کردیاجائیگا۔کسی بھی جگہ نوگوایریاز نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بڑا مشکل جزیرہ تھا ،جہاں پانی اور پھر گھنا جنگل تھا۔جزیرے سے چھوٹو گینگ کے اہلخانہ 24خواتین ،44بچوں سمیت 4بزرگوں کو نکال لیا گیا ہے۔

آپریشن ضرب آہن کی کامیابی:چھوٹو گینگ نے غیرمشروط طور پر ہتھیار ڈال ..

متعلقہ عنوان :