متحدہ عرب امارات کی وزارت خزانہ نے ملازموں کا ڈیٹا فراہم کرنے کے لیے ڈیڈلائن مقررکردی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 20 اپریل 2016 18:25

متحدہ عرب امارات کی وزارت خزانہ نے ملازموں کا ڈیٹا فراہم کرنے کے لیے ..

ابوظہبی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20اپریل۔2016ء)متحدہ عرب امارات کی وزارت خزانہ نے ملازمتیں فراہم کرنے والے اداروں‘کمپنیوں اور تمام آجروں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ملازموں کی مکمل تفصیلات امارات کے آئی کارڈنمبر کے ساتھ وفاقی وزارت کو فراہم کریں-متحدہ عرب امارات حکومت ایمرٹس آئی ڈی کو تمام اقتصادی امور کے لیے لازم قراردے چکی ہے-وزارت کی جانب سے تمام وزارتوں اور متعلقہ محکموں کوجاری کردہ سرکلرمیں کہا گیا ہے کہ فیڈرل فنانشل سسٹم کومربوط بنانے کے لیے آئی ڈی کارڈسمیت تمام ملازموں کے بارے میں10جولائی تک مکمل اور درست معلومات مہیا کریں دوسری صورت میں انہیں مقررہ ڈیڈلائن کے بعد سخت قانونی کاروائی کی جائے گی-انڈرسیکرٹری وزارت خزانہ یونس حاجی الخوری کے مطابق فیڈرل فنانشل سسٹم کواپ ڈیٹ کرنے سے لین دین اور اقتصادی امور کو مزیدشفاف بنانے میں مدد ملے گی اور فنانشل کرائم کی روک تھام کو ممکن بنایا جاسکے گا-