گھر سے بھاگنے والی بیوی کودوپٹے سے پھانسی دے دی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 20 اپریل 2016 19:07

گھر سے بھاگنے والی بیوی کودوپٹے سے پھانسی دے دی

پیرمحل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 20 اپریل۔2016ء ) گھر سے بھاگی بیوی کو واپس آنے پر دوپٹے سے پھانسی دے دی ۔تفصیل کے مطابق پیرمحل کے نواحی گاؤں 717 گ ب واہگی کے سجاد حسین کی شادی لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد نواز قوم سہو کی بیٹی نسیم بی بی سے ہوئی جو کسی نامعلوم شخص کے ساتھ فرار ہو گئی تھی جس کو گھرواپس سجاد حسین نے دوپٹہ گلے میں ڈال کر پھانسی دے کر قتل کرڈالا ۔

(جاری ہے)

نمبردار سجاد حسین اور مقامی لوگوں کی اطلاع پر ڈی ایس پی کمالیہ مہر عابد سعید اور ایس ایچ اوتھانہ پیرمحل عبدالرزاق سہونے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے بعد مقدمہ درج کرلیا ۔