مسقط میں مساج سینٹر میں کام کرنے والی 6 ایشیائی خواتین گرفتار

muhammad ali محمد علی بدھ 20 اپریل 2016 19:11

مسقط میں مساج سینٹر میں کام کرنے والی 6 ایشیائی خواتین گرفتار
مسقط(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اپریل۔2016ء) مسقط میں مساج سینٹر میں کام کرنے والی 6 ایشیائی خواتین گرفتار کر لی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اومان کے دارالحکومت مسقط میں پولیس کی جانب سے ایک مساج سینٹر پر چھاپہ مارا گیا۔

(جاری ہے)

چھاپے کے دوران 6 ایشیائی خواتین کو گرفتار کر لیا گیا۔ مذکورہ خواتین کو لیبر قوانین کی خلاف ورزی کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے ایک گھر پر بھی چھاپہ مار کر 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ مذکورہ افراد بنا سیل پرمٹ کے باربی کیو کی فروخت میں ملوث تھے۔