چینی سائنسدانوں کاپہلا خلائی تھری ڈی پرنٹر تیار

بدھ 20 اپریل 2016 19:19

چینی سائنسدانوں کاپہلا خلائی تھری ڈی پرنٹر تیار

چونگ چنگ (اُردو پوائنٹ اخاُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اپریل۔2016ء) چینی سائنسدانوں نے کامیابی کے ساتھ ملک کا پہلا خلائی تھری ڈی پرنٹر تیار کرلیا ہے ۔چین کی سائنسز اکیڈمی اور ٹیکنالوجی آف انجینرنگ سینٹر کے سائنسدانوں کی مشترکہ ٹیم نے دو سال کے عرصہ میں تھری ڈی پرنٹر کامیابی کے ساتھ تیار کیا ۔

(جاری ہے)

تھری ڈی پرنٹر بنانے والی ٹیم کے سربراہ گوان ژوان ونگ نے اس موقع پر کہا ہے کہ یہ پرنٹر ناسا کی جانب سے گزشتہ ماہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں بھیجے جانے والے خلائی پارٹس سے زیادہ بڑے پارٹس تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

اس پرنٹر کے ذریعے چین 2020تک اپنا خلائی اسٹیشن تیار کر لے گا جبکہ اپنے آپریشنز کی دیکھ بھال بھی اسی کے ذریعے ہی ممکن ہو سکے گی۔ یہ پرنٹر مستقبل میں خلائی تحقیق کو زیادہ گہرائی میں کرنے کے لئے مدد فراہم کرے گاجبکہ پہلے سے موجود خلائی اسٹیشن پر آنے والے خرچ میں کمی آئے گی اور زمین سے آنے والی سپلائیز پر بھی انحصار کم ہو گا۔

متعلقہ عنوان :