حکومت نے پاکستان بھر کے تمام سرکاری سکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کی منصوبہ بندی کر لی

تمام پبلک سکولوں میں گریڈ ایک سے پانچ تک کے طلبہ کو ’ناظرہ قرآن ‘پڑھایا جائے گا ٗ انجینئر بلیغ الرحمن

بدھ 20 اپریل 2016 20:08

حکومت نے پاکستان بھر کے تمام سرکاری سکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم لازمی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخاُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) حکومت نے پاکستان بھر کے تمام سرکاری سکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کی منصوبہ بندی کر لی ہے جبکہ وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ تمام پبلک سکولوں میں گریڈ ایک سے پانچ تک کے طلبہ کو ’ناظرہ قرآن ‘پڑھایا جائے گا جبکہ گریڈ چھ سے گریڈ 10کے طلبہ کو ترجمہ کے ساتھ قرآن پاک کی مکمل تعلیم دی جائے گی ۔

وزیر مملکت محمد بلیغ الرحمان نے یہ باتیں الھدیٰ انٹرنیشنل سکول کی جانب سے پاک چین دوستی سینٹر میں منعقدہ چوتھے سالانہ ڈے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیں۔وزیر مملکت محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کے ذریعے تمام صوبوں کی مشاورت کے بعد منصوبے پر عملدرآمد شروع کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر مملکت بلیغ الرحمان نے بچوں کی تعلیم کی ضرورت اور اور ان کی تحقیق اور مختلف مضامین اور فیلڈزمیں گہرے مطالعے اور آئیڈیاز متعارف کرانے کے لئے حوصلہ افزائی کرنے پر بھی زور دیا ۔

ایس ڈی جیز کے بارے میں وزیر مملکت نے بتایا کہ ڈراپ آؤٹ کی شرح کم ہو رہی ہے اور تعلیمی بجٹ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان میں تعلیمی منظرنامہ بہتر ہو رہا ہے اور ہم سب کو مل کر اس کو بہتر بنانے کیلئے کام کرنا ہوگا۔ وزیر مملکت نے پاکستان کے نوجوانوں کی تعلیم میں نجی سکولوں کے کردار کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :