پنجاب کی فلور ملوں نے بیس کلو آٹے کی ایکس مل قیمت میں20روپے کمی کر دی

پرچون قیمت 750روپے سے کم ہو کر 730روپے کی سطح پر آ گئی ،سوجی اور میدہ کی قیمتوں میں بھی کمی

بدھ 20 اپریل 2016 21:27

پنجاب کی فلور ملوں نے بیس کلو آٹے کی ایکس مل قیمت میں20روپے کمی کر دی

لاہور( اُردو پوائنٹ اخاُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) پنجاب کی فلور ملوں نے بیس کلو آٹے کی ایکس مل قیمت میں20روپے کمی کر دی جس سے اس کی قیمت 730روپے سے کم ہو کر 710روپے جبکہ پرچون قیمت 750روپے سے کم ہو کر 730روپے کی سطح پر آ گئی ۔

(جاری ہے)

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین عاصم رضا احمد اور پنجاب کے چیئرمین چوہدری افتخار احمد مٹو نے بتایا گیا کہ آٹے کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں میں کمی کے باعث کیا گیا ہے۔

فلور ملوں کو سرکاری گندم 1300روپے فی من کے حساب سے مل رہی تھی جبکہ اوپن مارکیٹ میں اب نئی گندم کی فی من قیمت 1250روپے ہو گئی ہے جسکے باعث گندم کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آٹے کے ساتھ سوجی اور میدہ کی قیمتوں میں بھی 100روپے فی بوری کمی ہوئی ہے جس سے سوجی کے پچاس کلو تھیلے کی قیمت 2200روپے سے کم ہو کر 2100روپے جبکہ 84کلو میدہ کی بوری کی قیمت 3500روپے سے کم ہو کر 3400روپے ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :