سوات میں ایک ہی روز میں دوبار زلزلے کے جھٹکے ،لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا

بدھ 20 اپریل 2016 21:39

سوات میں ایک ہی روز میں دوبار زلزلے کے جھٹکے ،لوگوں میں شدید خوف وہراس ..

سوات(اُردو پوائنٹ اخاُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اپریل۔2016ء) سوات میں ایک ہی روز میں دوبار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا تفصیلات کے مطابق سوات میں بد ھ کے روز صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب پہلی دفعہ زلزلے کے جھٹکے محسو س کئے گئے جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.

(جاری ہے)

1ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 211کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش کاپہاڑی سلسلہ تھا دوسری دفعہ زلزلے کے جھٹکے سہ پہر چار بج کر ایک منٹ پر محسوس کئے گئے جس کی شدت پانچ ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 65کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز بھی کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا ایک ہی روز دوبار زلزلے سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ توحید کا ذکر کرتے رہے ادھر زلزلے سے کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

متعلقہ عنوان :