شادی شدہ جوڑوں کو بلیک میل کرنے والا پولیس اہلکاروں پر مشتمل گروہ گرفتار

گرفتار اہلکار موبائل کے زریعے تصاویر اور ویڈیو بنا کر رقم طلب کرتے تھے ، کرمنل ریکارڈ رکھنے والے افسران کو تھانے نہیں دیئے جائینگے ،ایس ایس پی سکھر

بدھ 20 اپریل 2016 22:20

شادی شدہ جوڑوں کو بلیک میل کرنے والا پولیس اہلکاروں پر مشتمل گروہ گرفتار

سکھر(اُردو پوائنٹ اخاُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) شادی شدہ جوڑوں کو بلیک میل کرنے والا پولیس اہلکاروں پر مشتمل گروہ گرفتار، گرفتار اہلکار موبائل کے زریعے تصاویر اور ویڈیو بنا کر رقم طلب کرتے تھے ، کرمنل ریکارڈ رکھنے والے افسران کو تھانے نہیں دیئے جائینگے ، ایس ایس پی سکھر ، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ نے کہا ہے کہ پسند کی شادی کرنے والے جوڑوں کی موبائل فون سے فوٹیج اور تصاویر بنا کر جوڑوں کو بلیک میل کرنے والے اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیکر انکے خلاف مقدمات درج کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے. کرمنل ریکارڈ کے حامل پولیس افسران کو تھانے کا چارج نہیں دیا جائے گا اپنی تعیناتی کے بعد امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے ہیں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی سکھر پولیس امجد شیخ کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل لطف علی کورائی , فرید حسن سیال , عبداکریم کانڈھرو , امام ڈنو سروری شامل ہیں یہ اہلکار خواتین , مردوں کی تصاویر مووی بنا کر بلیک میل کرتے تھے جن کے خلاف پٹنی تھانے پر سرکارکی مدعیت میں مقدمہ نمبر 18/16درج کرکے چودہ دن کے ریمانڈ پر جیل پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے. ایک سوال کے جواب پر ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں علی واہن کے رہائشی عابد قریشی کے مقابلے میں ہلاکت کی انکوائری جاری ہے اس سلسلے میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی جانب سے انکوائری کمیٹی ایڈیشنل آئی جی ثناء اﷲ عباسی آج سکھر پہنچ رہے ہیں جو واقعہ کی تمام پہلوؤں سے جائزہ لیں گے جبکہ ڈی آئی جی سکھر اظہر رشید کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کی طرف سے پیش کردہ رپورٹ کے بارے میں مجھے کوئی علم نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

اور اب تک رپورٹ کی کوئی کاپی مجھے نہیں ملی ہے جس کی وجہ سے اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا ہوں ہماری کوشش ہے واقعہ کی صاف و شفاف انکوائری کی جائے اور ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے حقائق کو سامنے آنا چائیے باگڑجی آپریشن سکھر ائیرپورٹ کوممکنہ خطرے کی وجہ سے شروع کیا گیا تھا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :