چھوٹو گینگ سے تفتیش ہونی چاہئے یہ کس کا آلہ کار تھا،شاہ محمود قریشی

بدھ 20 اپریل 2016 22:22

چھوٹو گینگ سے تفتیش ہونی چاہئے یہ کس کا آلہ کار تھا،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اپریل۔2016ء) تحریک انصاف کے سینئر راہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چھوٹو گینگ نے چھ سال سے علاقے کو یرغمال بنایا تھا اور حکومت خاموش تھی چھوٹو گینگ سے تفتیش ہونی چاہئے کہ یہ کس کا آلہ کار تھا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چھوٹو گینگ کوئی راتوں رات نہیں بنا ان کے لینکس کہاں کہاں سے ہے چھوٹو گینگ چھ سال سے علاقے میں ڈکیتی کی کارروائی کر رہا تھا مگر پنجاب حکومت مکمل طور پر خاموش تھی یہ دیکھنا ضروری ہے کہ کیا چھوٹو گینگ پولیس کا آلہ کار تھا اس کی مکمل چھان بین ہونی چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :