ایان علی کو ایک مرتبہ پھر سے بیرون ملک روانگی سے روک دیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 20 اپریل 2016 22:23

ایان علی کو ایک مرتبہ پھر سے بیرون ملک روانگی سے روک دیا گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اپریل۔2016ء) ایان علی کو ایک مرتبہ پھر سے بیرون ملک روانگی سے روک دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپر ماڈل گرل ایان علی کو ایک مرتبہ پھر سے بیرون ملک روانگی سے روک دیا گیا ہے۔ ایان علی کو کراچی ائیرپورٹ سے دبئی کیلئے روانہ ہونا تھا۔

(جاری ہے)

ایان علی کو نجی ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے دبئی روانہ ہونا تھا تاہم انہیں ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام کی جانب سے واپس بھیج دیا گیا۔ امیگریشن حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایان علی کا نام تاحال ای سی ایل میں موجود ہے۔ لہذا انہیں بیرون ملک روانہ ہونے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

متعلقہ عنوان :