کراچی میں ’فکس اٹ‘ مہم کے بانی عالمگیر خان پر فرد جُرم عائد کر دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 اپریل 2016 13:09

کراچی میں ’فکس اٹ‘ مہم کے بانی عالمگیر خان پر فرد جُرم عائد کر دی گئی

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اپریل 2016ء) : کراچی میں ”فکس اٹ“ مہم کے بانی عالمگیر خان پر فرد جُرم عائد کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی عدالت نے عالمگیر خان اور ان کے ساتھی فیض اللہ پر وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے کچرا پھینکنے کے الزام میں فرد جُرم عائد کر دی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ عالمگیر خان کراچی میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر کچر سے بھرے کوڑے دان لے کر پہنچنے اور کچرا پھینکنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے عالمگیر خان کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔ بعد ازاں عالمگیر خان اور ان کے ساتھی کو عدالت نے عبوری ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔ تاہم آج کیس کی سماعت میں فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے عالمگیر خان اور ان کے ساتھی پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :