شاہد خاقان عباسی 90 کروڑ مالیت کی ایئرلائن، 30 کروڑ کے 2 گھروں 20 کروڑ کے ایک ہوٹل ، 10 ،10 لاکھ کی دو گاڑیوں کے مالک

جمعرات 21 اپریل 2016 22:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 اپریل۔2016ء) وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی 90 کروڑ مالیت کی ایئرلائن 30 کروڑ کے 2 گھروں 20 کروڑ کے ایک ہوٹل ، 10 ،10 لاکھ کی دو گاڑیوں کے مالک ہیں تاہم انکے پاس صرف ایک لاکھ کا فرنیچر ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری گوشواروں کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا مری میں آبائی گھر 10 کروڑ روپے کا مالیتی اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون میں 20 کروڑ مالیت کا گھیر اور مری میں 20 کروڑ روپے مالیت کا ہوٹل ہے ان کی نجی ایئرلائن ایئر بلیو دو کروڑ میں خریدی گئی تھی اب اس کی مالیت 90 کروڑ روپے ہے شاہد خاقان عباسی 2010 ماڈل کی ہنڈا اور 2002 ماڈل کی ٹویوٹا لینڈ کروزر کے مالک بھی ہیں جن کی مالیت 10 ، 10 لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے ان کے پاس 60 لاکھ کے زیورات اور ایک لاکھ کا گھریلو سامان ہے ان کے تین بنک اکاؤنٹس ہیں 35 لاکھ 15 ہزار اور نقد پانچ لاکھ روپے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :