حمزہ شہباز 34 کروڑ 26لاکھ 3 ہزار کے اثاثوں کے مالک، گھر اور نہ ہی گاڑی

بیگم کے اثاثے 82 لاکھ روپے کے قریب

جمعرات 21 اپریل 2016 22:41

حمزہ شہباز 34 کروڑ 26لاکھ 3 ہزار کے اثاثوں کے مالک، گھر اور نہ ہی گاڑی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 اپریل۔2016ء) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے اور مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز 34 کروڑ 26لاکھ 3 ہزار کے اثاثوں کے مالک مگر ان کے پاس نہ تو گھر ہے اور نہ ہی گاڑی ہے بیگم کے اثاثے 82 لاکھ روپے کے قریب ہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز شریف جوہر ٹاؤن میں 5 ، 5 مرلے کے چار اور ٹھوکر نیاز بیگ میں ایک کنال ہاؤس سے زائد کے چار پلاٹوں کے مالک ہیں جن کی مالیت 9 کروڑ 90 لاکھ 40 ہزار 669 روپے ہے جبکہ جوہر ٹاؤن بھی انہوں نے پانچ مرلے کے ایک پلاٹ کے لئے 20 لاکھ روپے کی رقم ادا کر رکھی ہے ۔

(جاری ہے)

حمزہ شہباز 19 ملوں اور کمپنیوں میں کل 12 کروڑ 96 لاکھ 26 ہزار 360 روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ ان کے ذریعے پھنسے ہوئے قرضوں کی مالیت 8 کروڑ 88 لاکھ 87 ہزار 479 روپے ہے ان کے پاس 15 لاکھ مالیت کا سامنا چھ بنک اکاؤنٹس سمیت ایک کروڑ 7 لاکھ 82 ہزار 101 روپے ہیں جبکہ ان کی بیگم مہرالنساء کے پاس دو بنک اکاؤنٹس سمیت 16 لاکھ 79 ہزار 151 روپے ، 50 لاکھ روپے کے سرٹیفیکیٹس 9 لاکھ کے زیورات چھ لاکھ روپے کا گھریلو سامان ہے ۔

متعلقہ عنوان :