پانامہ لیکس پر انکوائری کمیشن بنایا جائے،حکومت کا چیف جسٹس کو خط لکھنے کافیصلہ

جمعرات 21 اپریل 2016 22:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 اپریل۔2016ء) وفاقی حکومت نے پانامہ لیکس پرسپریم کورٹ کے چیف جسٹس آف پاکستان کوخط لکھنے کافیصلہ کرلیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پانامہ لیکس کے معاملے پرانکوائری کمیشن کے لئے چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دینے سے متعلق کافیصلہ وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی کے اجلاس میں تفصیلی مشاورت کے بعدکیاگیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کاکہناتھاکہ اس معاملے کے بارے میں سیاسی جماعتوں سمیت دیگرسے مزیدمشاورت کرنے کی ضرورت نہیں ہے ،سیاسی جماعتوں کی مشاورت کے پیش نظرمعاملے کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دیاجائے ۔حکومت آئندہ 24گھنٹوں میں چیف جسٹس آف پاکستان کوپانامہ لیکس کے لئے انکوائری کمیشن کاسربراہ مقررکرنے کی درخواست کریگی۔وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں خواجہ آصف اور چوہدری نثارعلی خان موجود نہیں تھے۔