جنرل راحیل شریف نے زیرالتواء معاملات نمٹائے،خواجہ آصف

جمعرات 21 اپریل 2016 22:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 اپریل۔2016ء) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ جنرل راحیل شریف نے آرمی چیف بننے کے بعدسے زیرالتواء معاملات نمٹائے ہیں ،یہ انکوائری چل رہی تھی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کوپانامہ لیکس پرٹارگٹ کیاجارہاہے ،حالانکہ وزیراعظم کانام نہیں ہے ان کے بیٹوں کانام ہے ،مخالفین مسئلے کاحل نہیں زندہ رکھناچاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سینٹ میں نیب سے متعلق بحث کی گئی ہے پارلیمنٹ کوقانون پرنظرثانی کرنی چاہئے،نیب کوالگ باڈی بنانے کے بجائے سنٹرلائزدکردیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ انصاف مانگنے والوں کے ہاتھ بھی صاف ہونے چاہئیں ،تحریک انصاف کے رہنماؤں کے نام بھی پانامہ لیکس میں ہیں