لیہ، زہریلی مٹھائی کھانے والے مزید چار افراد دم توڑ گئے،ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی

ہفتہ 23 اپریل 2016 12:03

لیہ، زہریلی مٹھائی کھانے والے مزید چار افراد دم توڑ گئے،ہلاکتوں کی ..

لیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 اپریل۔2016ء) لیہ میں بچے کی پیدائش پر زہریلی مٹھائی کھانے والے مزید چار افراد نشتر ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے جس سے جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہو گئی۔

(جاری ہے)

لیہ کی تحصیل کہروڑ لعل عیسن میں بچے کی پیدائش پرزہریلی مٹھائی تقسیم کی گئی جس کو کھاتے ہی پہلے روز دس افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ دوسرے روز بھی تین سالہ ارم ، حسیب اور عرفان نشتر ہسپتال میں دم توڑ گئے تھے تاہم ہفتہ کو مزید 4 افراد جن میں سکندر، بلال، عدنان اور خاتون گل شامل ہیں جس سے جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ 19 اور 8 نمبر وراڈ میں دومریض تاحال زیر علاج ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے جس سے جاں بحق افراد کی تعداد مزید بڑھنے کا اندیشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :