ملک میں گرم سیاسی ماحول:پاکستان عوامی تحریک نے بھی میدان میں آنے کا فیصلہ کرلیا ،عوامی تحریک کی کو ر کمیٹی کا اجلاس،پارٹی سربراہ علامہ طاہر القادری نے پارٹی رہنماؤں کوہم خیال اور فطری اتحادی جماعتوں سے رابطے بڑھانے کی ہدایت کردی۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 23 اپریل 2016 14:56

ملک میں گرم سیاسی ماحول:پاکستان عوامی تحریک نے بھی میدان میں آنے کا ..

لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔23اپریل۔2016ء) :ملک میں گرم سیاسی ماحول کو دیکھتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک نے بھی میدان میں آنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔جس کے پیش نظر عوامی تحریک کی کو ر کمیٹی کاآج ماڈل ٹاؤن میں اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیراعظم کے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط اور ٹی آراوز پر بات چیت کی گئی۔اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے پارٹی رہنماؤں کوملک کے موجودہ سیاسی حالات کے باعث ہم خیال اور فطری اتحادی جماعتوں سے رابطے بڑھانے کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ عنوان :