سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا

ملازم پیشہ افراد کیلئے سال میں دو بار وطن واپس جانے کی سہولت ختم،پاسپورٹ اقامہ کمپنیز میں ملازم پیشہ افراد کولیٹر بھی جمع کروانے ہونگے،پاکستانی سفاتخانے کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی نے مشکلات سے آگاہ کرنے کیلئے سعودی حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 23 اپریل 2016 16:17

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا

سعودی عرب( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔23اپریل۔2016ء) :سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے،سعودی حکومت نے ملازم پیشہ افراد کیلئے سال میں دو بار وطن واپس جانے کی سہولت ختم کردی،پاسپورٹ اقامہ کمپنیز میں ملازم پیشہ افراد کولیٹر بھی جمع کروانے ہونگے۔

(جاری ہے)

میڈیا کے مطابق پاکستانی سفاتخانے کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی نے سعودی حکومت کو خط لکھاہے کہ سعودی حکومت کی طرف سے ملازم پیشہ افراد کو سال میں ایک بار پاکستان جانے کی مشروط پابندی سے پاکستانیوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔جس کے باعث پاکستانیوں کو سال میں دو بار وطن جانے کی اجازت دی جائے۔

متعلقہ عنوان :