ملک میں امن قائم کرکے دکھا پھر تجھے جنرل مانوں گی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 23 اپریل 2016 22:17

ملک میں امن قائم کرکے دکھا پھر تجھے جنرل مانوں گی

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اپریل۔2016ء) آرمی چیف کی والدہ کی جانب سے انہیں ملک میں امن قائم کرنے تک جنرل ماننے سے انکار کر دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی اسکالر بلال قطب نے انکشاف کیا ہے کہ آرمی چیف راحیل شریف کی والدہ نے وفات سے قبل اپنے صاحبزادے سے کہا تھا کہ بیٹا میں تجھے جنرل تب مانوں گی جب تو پاکستان میں امن قائم کرکے دکھائے گا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف کی والدہ نے انہیں وفات سے قبل نصیحت کی تھی کہ ”اب تم آرمی چیف بن چکے ہو ، میں تجھے جرنیل اس وقت مانوں گی جب تو اس ملک میں اتنا امن لے کر آئے کہ آرمی چیف بھی اس ملک میں بغیر کسی سکیورٹی کے چلتا پھرتا نظر آئے “۔ اور آرمی چیف نے اپنی والدہ کی نصیحت پر عمل کرتے ہوئے پاکستان میں بہت حد تک امن قائم کرکے دکھا دیا ہے۔ اور اسی باعث آرمی چیف نے عوام میں جو بے پناہ مقبولیت حاصل کی ہے اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں ڈھونڈے نہیں ملتی۔

متعلقہ عنوان :