اسحاق ڈار نے اپنے بیٹوں سے کوئی قرض/قرض حسنہ نہیں لیا،بیشتر الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا نے اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات کو غلط رپورٹ کیا،ترجمان وزیر خزانہ

ہفتہ 23 اپریل 2016 22:35

اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 اپریل۔2016ء) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے ترجمان نے ہفتہ کو کہا ہے کہ بیشتر الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے پاس جمع کرائے گئے اثاثوں اور واجبات سے متعلق سالانہ گوشواروں کی تفصیلات کو غلط پڑھا اور غلط طریقہ سے رپورٹ کیا ہے اور یہ ظاہر کیا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے فرزندوں سے قرض لے رکھا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ اسحاق ڈار نے اپنے بیٹوں سے کوئی قرض/قرض حسنہ نہیں لیا بلکہ انہیں قرض حسنہ دیا ہے اور یہی الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس سال 2014ء کیلئے جمع کرائے گئے سالانہ گوشواروں میں ظاہر کیا گیا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ سینیٹر اسحاق ڈار کے بیٹوں نے مکمل قرض حسنہ جو ان کے والد نے انہیں دیا تھا واپس کردیا ہے جو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس جمع کرائے گئے تازہ ترین گوشوارے میں ظاہر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :