Live Updates

پی ٹی آئی جلسے کے انتظامات کے دوران کارکن آپس میں لڑپڑے ،لاتوں اور مکوں کا استعمال

اتوار 24 اپریل 2016 23:43

پی ٹی آئی جلسے کے انتظامات کے دوران کارکن آپس میں لڑپڑے ،لاتوں اور مکوں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) تحریک انصاف کے جلسہ کے انتظامات کے دوران کارکن آپس میں لڑپڑے ‘ سٹیج کے سامنے سے کچھ کارکنان نے عقب سے آنے و الے کارکنوں کو روکنے کی کوشش کی تو بات گالم گلوچ تک جا پہنچی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو پاکستان تحریک انصاف کے 20 ویں یوم تاسیس پر منعقدہ جلسے کے انتظامات کے دوران کارکنوں کے دو گروہ آپس میں لڑ پڑے اور گتھم گتھا ہو گئے۔ اس دوران دونوں گروپوں کی جانب سے گالم گلو چ کی گئی اور ایک دوسرے پر مکے بھی برسائے گئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :