Live Updates

پی ٹی آئی کے جلسے میں خیبر پختونخوا اور لاہور سے آئے متعدد افراد کی جیبیں کٹ گئیں

اتوار 24 اپریل 2016 23:44

پی ٹی آئی کے جلسے میں خیبر پختونخوا اور لاہور سے آئے متعدد افراد کی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے 20 ویں یوم تاسیس پر منعقدہ جلسے میں خیبر پختونخوا اور لاہور سے آئے متعدد افراد کی جیبیں کٹ گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو وفاقی دارالحکومت کے ایف 9 پارک میں تحریک انصاف کے 20 ویں یوم تاسیس پر منعقدہ جلسہ کے دوران لاہور اور خیبر پختونخوا سے کارکنو ں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس دوران متعدد کارکنوں کی جانب سے ان کی جیبیں کٹنے کی شکایات بھی سامنے آئیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات