Live Updates

وزیراعظم کے اعلان کے بعد احتجاج کا کوئی جواز نہیں ہے،کمیشن کے بعد احتجاج چور مچائے شور کے سوا کچھ نہیں ہے ، ذاتی خواہشات کو قوم کی خواہشات پر ترجیح دے کر عظیم مقاصد کا خون کیا جا رہا ہے، وزیر اعظم نے خط لکھ کر جو ٹرمز آف ریفرنس پیش کئے ہیں یہ بہت بڑا فیصلہ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا عمران خان کے خطاب پر ردعمل

اتوار 24 اپریل 2016 23:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے اعلان کے بعد احتجاج کا کوئی جواز نہیں ہے،کمیشن کے بعد احتجاج چور مچائے شور کے سوا کچھ نہیں ہے ، ذاتی خواہشات کو قوم کی خواہشات پر ترجیح دے کر عظیم مقاصد کا خون کیا جا رہا ہے، وزیر اعظم نے خط لکھ کر جو ٹرمز آف ریفرنس پیش کئے ہیں، یہ بہت بڑا فیصلہ ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو پاکستان تحریک انصاف کے 20ویں یوم تاسیس پر عمران خان کے خطاب پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ احتجاجی سیاست والے ملکی معیشت پر اثر انداز ہو نا چاہتے ہیں اوردھرنا سیاست نے نہ پہلے کچھ دیا اور نہ ہی آئندہ کچھ دے گی۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور کرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ،کرپشن میں ملوث لو گ آج جمہوریت کے علمبردار بنے ہوئے ہیں ، ،قوم کو انتظار تھاکہ اب دو دھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات