Live Updates

عمران خان کا واحد ہدف اور ہر حربہ حکومت ہٹانا اور حصول اقتدار ہے‘عمران خان نے پارٹی کے یوم تاسیس میں کوئی تعمیری پروگرام نہیں دیا‘ عمران خان کی تقریر مایوس کن اور جھوٹ کا مجموعہ تھی، چندے اور خیرات کی بیرون ملک سرمایہ کاری کا حساب دینا ہو گا،عمران خان اپنے اردگرد جو اے ٹی ایم مشینیں لئے پھرتے ہیں وہ بھی سامنے آئیں گے ، وفاقی وزیر ریلوے، خواجہ سعد رفیق کا عمران خان کے خطاب پر ردعمل

اتوار 24 اپریل 2016 23:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر ریلوے، خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کا واحد ہدف ہر حربہ استعمال کر کے حکومت ہٹانا اور حصول اقتدار ہے‘عمران خان نے پارٹی کے یوم تاسیس میں کوئی تعمیری پروگرام نہیں دیا‘ عمران خان کی تقریر مایوس کن اور جھوٹ کا مجموعہ تھی، چندے اور خیرات کی بیرون ملک سرمایہ کاری کا حساب دینا ہو گا۔

(جاری ہے)

اتوا رکو تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے جلسہ سے خطاب پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ عمران خان کی تقریر مایوس کن اور جھوٹ کا مجموعہ تھی، چندے اور خیرات کی بیرون ملک سرمایہ کاری کا حساب دینا ہو گا، پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر کوئی تعمیری پروگرام نہیں دیا گیا۔۔ عمران خان (ن) لیگ کو نقصان پہنچانے کے لئے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں ۔حکمرانوں کو ملک بدر کرنے پر تو کوئی آواز نہیں اٹھاتا ۔عمران خان اپنے اردگرد جو اے ٹی ایم مشینیں لئے پھرتے ہیں وہ بھی سامنے آئیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات